ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویج بریانی میں نکلی ’چھپکلی‘،وزیرریل نے پارلیمنٹ میں کہا، نئی کیٹرنگ پالیسی لائیں گے

ویج بریانی میں نکلی ’چھپکلی‘،وزیرریل نے پارلیمنٹ میں کہا، نئی کیٹرنگ پالیسی لائیں گے

Thu, 27 Jul 2017 10:36:17    S.O. News Service

نئی دہلی،26جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا)کیگ نے حال ہی میں رپورٹ جاری کی تھی کہ ریلوے کا کھانا کھانے کے قابل نہیں ہے،جس پر کافی ہنگامہ مچا تھا،ابھی منگل کو دہلی سے کولکاتہ آ رہی پوروا ایکسپریس میں مسافر کے ایک کھانے میں چھپکلی ملی۔اس کے بعد مسافر نے سریش پربھو کو ٹیگ کر کے تصویر ٹویٹ بھی کیا۔میڈیا رپورٹس کی مانیں، تو مسافر نے کھانے میں ویج بریانی آرڈر کی تھی۔ریلوے نے اس کے بعد 48گھنٹے کا نوٹس دیا تھا، جس کے بعد پوروا ایکسپریس کے کیٹرنگ کانٹریکٹ سے برخاست کر دیا ہے۔2016میں ان پر 10لاکھ کا جرمانہ لگا تھا، 2017میں 7.5لاکھ روپے کا جس کے بعد اب برخاست کر دیاگیاہے۔وزیر ریل سریش پربھو نے اس معاملے پر لوک سبھا میں بیان دیا اور کہا کہ مجرم ٹھیکیدار کو ہٹا دیا گیا ہے،جلد ہی حکومت ریلوے کے لئے نئی کیٹرنگ پالیسی لائے گی۔آپ کو بتا دیں کہ کنٹرولراینڈ آڈیٹر( (CAGکی رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔انڈین ریلوے کی کیٹرنگ سروس پر کیگ کی آڈٹ رپورٹ جمعہ کو پارلیمنٹ میں رکھی جانی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر جو کھانے پینے کی چیزیں پروسی جا رہی ہیں، وہ انسانی استعمال کے قابل ہی نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹرینوں اور سٹیشنوں پر پروسی جارہی چیزیں آلودہ ہیں۔پیکیجڈ اور بوتل چیزوں کو ایکسپایری ڈیٹ کے باوجود فروخت کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ٹرین میں فروخت ہو رہی چیزوں کے بل نہ دیے جانے اور فوڈ کوالٹی میں کئی طرح کی خامیوں کی بھی شکایات ہیں۔سی اے جی اور ریلوے کی مشترکہ ٹیم نے 74اسٹیشنوں اور 80ٹرینوں کا معائنہ کرنے کے بعد اس رپورٹ کو تیار کیا ہے۔کیگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ریل میں مسافروں کو دی جا رہی غذائی اشیاء کے سلسلے میں ٹھیکیداروں نے قیمتوں کے ساتھ سمجھوتہ کیا اور معیار کے معیار پر توجہ نہیں دی۔


Share: